یہ کہنا غلط نہ ہو گاکہ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کو مقامی مارکیٹ میں صف اول کی کمپنی ہونے کا درجہ حاصل ہے جس نے صارفین کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ کئی سالوں میں مختلف ماڈلزمتعارف کروائے ہیں۔نسبتا سستے سپیر پارٹس اور کم فیول استعمال کر کے زیادہ مسافت طے کرنے کے باعث ہنڈا موٹر سائیکل مقامی مارکیٹ میں انتہائی مقبول ہے اور بالاشبہ سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہے۔ قارئین کی دلچسپی کے لئے ہم یہاں پاکستان میں نئے متعارف کروائے گئے ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت اور خصوصیات کا ذکر کریں گیں۔
نئے ہنڈا سی ڈی 70موٹر سائیکل کی خصوصیات
اگرچہ صارفین کو کمپنی کی تواتر کے ساتھ اپ گریدیشن کی پالیسی پر کچھ تحفظات ضرور ہیں تاہم نئے متعارف کروائے گئے ہنڈا سی ڈی 70 کے کاربوریٹر، سیٹ اور ڈیزائین کو کافی پسند کیاگیا ہے۔ نئے ہنڈا سی ڈی 70 میں زیادہ تر مکینیکل کام وہی ہے جیسا کہ ہم پہلے دیکھ چکے ہیں اگر ہم ڈیزائن کو قریب سے دیکھیں تو سرخ اور سیاہ بائک پر نئے اسٹیکرز پچھلی موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں زیادہ دلکش نظر آتے ہیں۔
صارفین کا ماننا ہے کہ اٹلس ہونڈا کمپنی کوبار بار معمولی سی تبدیلیاں کرنے کی بجائے بائیک کے ڈیزائن اور کارکردگی میں نمایاں اپ گریڈیشن کرنے کی ضرورت ہے۔
بہترین فیول اوسط
نئی ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل بہترین فیول کی بہترین اوسط دیتی ہے۔اپ گریڈ کیا گیا کاربوریٹر کمپنی کے دعووں کو کافی حد تک صحیح ثابت کرنے میں کافی اہم رہا ہے۔ سازگار حالات میں ہونڈا سی ڈی 70 کے نئے ماڈل کی فیول ایوریج 72 سے 80 کلومیٹر فی لیٹر کے درمیان ہے۔
نیا ہنڈا سی ڈی 70
4-Stroke OHC Air Cooled | انجن |
72 cm3 | ڈسپلیسمنٹ |
47.0 x 41.4 mm | بور اور اسٹروک |
8.8:1 | کمپریشن کا تناسب |
Multiple Wet Plates | کلچ |
4 Speed Constant Mesh | ٹرانسمیشن |
Kick Start | اسٹارٹنگ |
Backbone Type | فریم |
1897 x 751 x 1014 mm | (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) پیمائش |
136 mm | گراؤنڈ کلیئرنس |
8.5 Liters (Reserve: 1.0 Liter) | فیول کی اوسط |
2.25 – 17 (4 PR) | اگلا ٹائر |
2.50 – 17 (4 PR) | پچھلا ٹائر |
82 kilogram | مجموعی وزن |
نئے ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت
(قیمت (پاکستانی روپے میں | ماڈل |
121,500 | ہونڈا سی ڈی 70 |
129,900 | ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم |