لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور عمران خان کے قوم سے خطاب پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جاتی عمرہ میں ہونے والے اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے عمران خان کے خطا ب سے متعلق تفصیلی بات چیت
کی۔وزیراعظم نواز شریف نے کل کراچی کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے اور اسلام آباد میں پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے عمران خان کے موقف پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ اس حوالے سے ن لیگ اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی ۔